کابل (پی این آئی) افغانستان میں 24 گھنٹے میں 3 بار زلزلہ آیا جس کے سبب عوام دہشت میں مبتلا ہو گئے۔
افغان صوبے ہرات میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلہ پیما امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ضلع زنداجان سے 19 کلو میٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ہرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 زلزلے ریکارڈ کئے گئے جس کے سبب عوام خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں