سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی تجویز پیش کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی غیر متوقع ناکامی کے بعد سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کر دی ہے۔۔۔۔ نجی ٹی جیو نیوز کے پروگرام میں عبدالرزاق، عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر نے شرکت کی۔۔۔۔۔ اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے عبدالرازق نے کہا کہ دو، تین کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے، اگر کپتانی کے لیے جانا ہے تو سرفراز احمد اچھا کپتان ہوسکتا ہے۔۔۔۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ نیدرلینڈز کی بولنگ بہت ہی اچھی ہے، ویسے بنگلادیش کو میچ جیتنا چاہیے تھا۔۔۔۔سابق آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، ہمیں اب ان دونوں ٹیموں کی طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔۔۔۔۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ بنگلادیش بہت بُری کرکٹ کھیلا ہے، بنگال ٹائیگرز نے بہت مایوس کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں