سال کا آخری چاند گرہن آج رات پاکستان میں کتنے بجے دکھائی دے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سال رواں کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہفتے کے روز ہو گا اور اسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا ۔۔۔۔۔ چاند گرہن کا آغاز آج 28 اکتوبر کی رات 11بج کر 02 منٹ پر ہو گا۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چاند گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو گا۔۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین مطابق چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں