بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ کی گئی

سوات(آئی این پی ) سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں