تازہ ترین

سندھ، سیاسی اتحاد پیپلز پارٹی کے مقابل آ گیا

کراچی(آئی این پی)سندھ میںسیاسی اتحاد پیپلز پارٹی کے مقابل آ گیاہے۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کراچی سے کشمور تک عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی کارکنان سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز شروع کردیں اس سلسلے میں 29 اکتوبر سہون شریف اور 30 اکتوبر کے دن عمرکوٹ میں جی ڈی اے کا رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

انتخابات میں کسے قسم کی رکاوٹ یا داندہلی ھر گز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے یہ بات کراچی کے 7 اضلاع کے صدور جنرل سیکریٹریز رابطہ کمیٹی کے اراکین اور سرگرم کارکنان سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کی اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ اور دیگر رہنما موجود تھے سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ جی ڈی اے کی تنظیم سازی کے سلسلے میں سندھ بھر کے اضلاع میں رابطہ کمیٹیوں کے اجلاس شروع کردیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ھر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں کراچی میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر جی ڈی اے نے شاہراہ فیصل پر دھرنا دیکر بڑی کامیابی حاصل کی اس عوامی احتجاج کا فائدہ فلسطینی بھائیوں کو ضرور پہنچے گا انہوں نے مزید کہا کہ فنکشنل لیگ کراچی کی اسٹیک ہولڈر جماعت بن چکی ہے اور کراچی میں ابھی تک جتنے بھی کامیاب پروگرام ہوئے ہیں وہ کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے انشائ￿ اللہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد کارکنان کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے سید صدرالدین شاہ راشدی نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے رابطے میں رہنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے رابطے تیز کردیں اس موقع پر *فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جتنے بے لوث کارکنان فنکشنل لیگ کے پاس ہں وہ کسی بھی پارٹی کے پاس نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کارکنان کی محنت سے جلد کراچی فنکشنل لیگ کا مضبوط قلعہ ثابت ہوگا سردار عبدالرحیم نے کہا عام انتخابات میں جی ڈی اے کراچی میں بھی بھرپور حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے اور شہر کے مستقبل کے لئے فنکشنل لیگ میں شامل ہوکر قیادت کے ہاتھ مظبوط کریں اس موقع پر سید صدرالدین شاہ راشدی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور فلسطینی عوام اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں