رواں سال کا آخری چاند گرہن پاکستان میں کب دیکھا جا سکے گا؟

لاہور ( پی این آئی) رواں سال کا آخری چاند گرہن کل بروز ہفتہ 28 اکتوبر کو ہو گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں چاند گرہن 4گھنٹوں کے لیے ہو گا اور وہاں کے تمام شہروں میں دیکھا جا سکے گا۔اس سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28اکتوبر کو رات 11 بج کر01منٹ پر شروع ہو گا اور رات کو 0بج کر 15منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔چاند گرہن کا اختتام 29اکتوبر کو رات 3بج کر 36منٹ پر ہو گا۔چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 14اکتوبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں