آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وسلم )کا انعقاد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی کا انعقاد، دارلحکومت کی فضا درور وسلام کی فضا درور وسلام صداؤں سے گونج اٹھی امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی اور مظلوم نہتے عوام کی مدد کیلئے بارگاہ الہٰی میں اجتماعی دست و دعا بلند کیے گئے

گزشتہ روز جامع مسجد شریف اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقدہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایمان افروز کے مہمان خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے چیئرمین قبلہ ڈاکٹر علامہ ایاز مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے، اس سے قبل علامہ ڈاکٹر ایاز جب مظفرآباد پہنچے تو انکا سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین سپیشل سیکرٹری طارق ضیاء عباسی پی ایس او ملک مصطفی پبلک ریلیشن آفیسر چوہدری مراد علی پی ایس مسعود اعوان اور دیگر افراد نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا بعد ازاں سپیکر چیمبر میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان علامہ ڈاکٹر ایاز سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کا سامنا اور اس کا واحد حل اسلام کے پرامن فلسفہ اسلام امن و احترام انسانیت میں پنہاں ہے بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں اور اسرائیل نے بربریت کی تمام حدود کو پاؤں تلے روند کر رکھ دیا ہے کشمیری عوام کی غالب اکثریت پاکستان سے اپنا مستقبل وابستہ کر چکے ہیں اور بھارت سے نفرت بیزاری کی سزا انھیں عزت و تکریم جان ومال تین نسلوں سے پیش کرتے بھگت رہے پاکستانی ادارت دانشور الیکٹرانک پرنٹ میڈیا مظلوم کشمیریوں اور فلسطینی عوام کی آزادی کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں جارحیت پسند ممالک ہیں اور پاکستان پرامن اعلیٰ انسانی اقدار اور عظیم تہذیب کی وارث دو قومی نظرئیے پر معرض وجود میں آنے والی پرامن محافظ ریاست ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی لا زوال قربانیوں کا محور و مرکز ہے پاکستانی افواج اور قوم نے اہل کشمیر کے حق خودارادیت کیلئے جان ومال نچھاور کر کے نظریاتی رشتوں کو فلک بوس عمارت بنا دیا ہے فلسطین اور کشمیر میں نہتے آزادی پسند محکوم عوام کی حمایت اور دونوں ممالک کے خلاف انصاف اور جنگی جرائم مقدمات دائر کروانے ناگزیر ہو چکے ہیں سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے معزز مہمان خصوصی کو آزاد کشمیر کے پارلیمانی نظام تحریک آزادی کشمیر کی تازہ ترین صورتحال،تعمیر و ترقی اور قومی امور پر تفصیلی بریفننگ دی بعد ازاں سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان ڈاکٹر علامہ ایاز سمیت دیگر مہمانان گرامی کے اعزاز میں سپیشل سیکرٹری طارق ضیاء عباسی نے اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close