شیخ رشید سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔

شیخ رشید کو سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سابق وفاقی وزیر کا آر آئی سی کی ایمرجنسی وارڈ میں طبی معائنہ کیا گیا ہے ۔ شیخ رشید کی طبیعت تاحال ناساز ہے جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کچھ عرصہ منظر عام سے غائب رہنے کے بعد چند روز قبل ہی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوئے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ وہ چلے پر گئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ عوام اور میڈیا سے رابطے میں نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close