تاجروں کے تعاون سے، 100 جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی)کراچی ٹمبر مارکیٹ میں امن وامان کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات کو بہتر کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے اس سلسلے میں کراچی ٹمبر مارکیٹ میں تاجروں کے تعاون سے سیکورٹی کے 100 جدید ترین سی سی ٹی وی کیمر ے لگائے جائیں گے اور نیپر تھانے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بنائے جائے گا جبکہ ایس ایس پی سٹی۔

سی پی ایل اور کراچی ٹمبر مارکیٹ مرچنٹ گروپ کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو کراچی ٹمبر مارکیٹ کی سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کریگی اس کے علاوہ کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کی جانب سے سندھ پولیس کو 4موٹرسائیکلیں فراہم کردی گئیں جس پر پولیس اہلکار کراچی ٹمبر مارکیٹ میں گشت کریں گے ایس ایس پی سٹی امجدحیات اور سی پی ایل کے سربراہ مراد سونی نے صدر کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ اور چئیرمین ا?ل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن شرجیل گوپلانی کے ہمراہ کا ایک اہم اجلاس کراچی ٹمبر چنٹ گروپ کے ا?فس میں منعقد کیاجس میں نائب صدر صابر بنگش۔عارف داتا۔ حاجی ریاض۔حنیف سومرو۔ ایس پی فیاض لودھی۔ڈی ایس پی شوکت شاہانی۔ایس ایچ او نیپر سجاد خان ودیگر موجود تھیترجمان۔ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے ٹمبر مارچنٹس مارکیٹ کے صدر شرجیل گوپلانی, مراد سوھنی تاجر اور عہدیداران سے ملاقات کی۔ ایس ایس پی سٹی کے ہمراہ ایس پی سٹی, ایس ڈی پی او اور متعلقہ ایس ایچ او نے بھی شرکت کی،ملاقات میں مارکیٹ کے اندر CCTV کیمروں کی انسٹالیشن اور اس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیاپہلے مرحلے میں مارکیٹ میں 100 جدید کیمرے لگائے جائیں گے, جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تھانہ نیپئر میں بنایا جائے گا.،کیمرے لگانے سے جرائم پر قابو پانے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے دوران ملزمان کی نشاندھی میں مدد ملے گی ساتھ ہی ساتھ تمام تاجر برادری سے یہ بھی کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ قانونی کاروائی میں تعاون اور ملزمان کی نشاندھی میں مدد کریں. تاجر برادری کو کسی بھی مدد کی صورت میں پولیس سے فوراً رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں