سینئر پی ٹی آئی رہنما نے نواز شریف کو خوش آمدید کہہ دیا

اسلام آباد (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے نواز شریف کو وطن واپس آنے پر خوش آمدید کہہ دیا ہے۔۔۔۔ گزشتہ رات جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عمران خان کابینہ کے سابق وزیر علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی قانون اور آئین کے مطابق ہوتی تو بہتر ہوتا۔۔۔۔۔ علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں، سزا یافتہ شخص کو حکومت نے جس طرح ویلکم کیا، سوالات اٹھ رہے ہیں۔۔۔۔۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے مشورہ دیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین عمران خان اور ن لیگی قائد نواز شریف کو بلائیں اور بیٹھ کر بات کریں۔۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کب تک ہمارے گھروں پر چھاپے ماریں گے، صاف اور شفاف انتخابات کرانے چاہئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close