مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

کراچی (پی این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بلا مقابلہ بطور یوسی چیئرمین کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری ٹاؤن کی یو سی 8 سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت براہ راست میئربننے پر امیدوار کو 6 ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔چیئرمین ضلع کونسل بننے کی صورت میں بھی امیدوار کو چھ ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا پڑے گا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب براہ راست میئر منتخب ہوتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close