نواز شریف کو عدالت میں سرنڈر کرنا ہو گا، پاکستان بار کونسل رہنما کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان بار کونسل کے رہنما حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ کسی مجرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے اور واپسی پر حفاظتی ضمانت ملنے کی نظیر نہیں ملتی، نواز شریف کو عدالت میں سرینڈر کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا پاشا نے کہا کہ کیا کسی عام مجرم کو بیرون ملک بھیجا جاسکتا ہے؟ کسی عام مجرم کوحفاظتی ضمانت مل سکتی ہے؟ کسی مجرم کو ایسا ریلیف ملنے کی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی، نواز شریف کو علاج کیلئے 4 ماہ کیلئے باہر جانے کی اجازت دی گئی، اب نواز شریف کو عدالت میں سرنڈر کرنا ہوگا۔حسن رضا پاشا نے کہا کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہوئی ہے، ایسی درخواست ملزم کی جانب سے دائر ہوسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سائفر کا کیس کاپی گم ہونے سے متعلق ہے، پراسیکیوشن کو سائفر ڈی کوڈ کرکے پیش کرنا ہوگا۔حسن رضا پاشا نے کہا کہ سائفر کی ذمہ داری سیکرٹری خارجہ کی ہوتی ہے، دیکھنا ہوگا سیکرٹری خارجہ گواہ ہیں یا وعدہ معاف گواہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close