جنگ پھیلی تو اسرائیل کا جغرافیہ بدل جائے گا، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کر دیا

تہران (آئی این پی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے جرائم جاری رہے تو دنیا بھرکے مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کو کوئی نہیں روک سکتا، فلسطینیوں پر حملے نہ رکے تو پیشگی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام کو ان کے جرائم کے لیے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی اسرائیلی سیٹلمنٹس میں شہری نہیں مسلح افراد مقیم ہیں۔اس سے پہلے ایران نے خبردار کیا تھا کہ فلسطینیوں پر حملے نہ رکے تو پیشگی کارروائی کی جاسکتی ہے، جنگ پھیلی تو اسرائیل کا جغرافیہ بدل جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں