اسلام آباد(پی این آئی)آسٹریلیا کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے 2 اہم کھلاڑی مکمل فٹ ہوگئے ۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں 20 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان اپنا اہم میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا،جس کیلئے کرکٹ کے شائقین بہت پرجوش ہیں ،وہی ان کیلئے ٰایک اچھی خبر ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کے اہم مقابلے سے قبل اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر اسامہ میر مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے کے درد اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں، بھارتی شہر بنگلورو میں موجود پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز پیر کو آرام کیا، کچھ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں جم ٹریننگ بھی کی،آج ٹیم کا پریکٹس سیشن شام 6 سے رات 9 بجے تک شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اب تک 3 میچز کھیل چکا ہے جس میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی جب کہ بھارت کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں