چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کتنے دنوں میں ہو جائے گی؟ عمران خان کے وکیل نے تاریخ دے دی

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ امید ہے ایک، دو دن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے گی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے اس کیس میں وزارت خارجہ مدعی نہیں ہے، سائفر کیس سزائے موت نہ ہی عمر قید کا مقدمہ ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر دلائل مکمل ہوگئے ہیں، امید ہے ایک دو دن میں ان کی ضمانت ہوجائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے اس کیس میں وزارت خارجہ مدعی نہیں ہے، سائفر کیس سزائے موت نہ ہی عمر قید کا مقدمہ ہے۔انہوںنے کہا کہ سائفر کا معاملہ کابینہ، 2 دفعہ سکیورٹی کمیٹی اور سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close