ورلڈکپ 2023، پاک بمقابلہ بھارت پاکستان کی دوسری اہم وکٹ گر گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے اس وقت 13 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنائے ہیں، پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رنز بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے۔ جبکہ امام الحق 36 رنز پر ہاردک پانڈیا کی بال پر کیچ دےکر آئوٹ ہو گئے ہیں۔

ہائی وولٹیج میچ احمد آباد کے سب سے بڑے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں