پاک بھارت میچ میں کونسی ٹیم فیورٹ ہے؟ بھارتی کپتان روہت شرما کا اہم بیان آگیا

احمد آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔

احمد آباد میں روہت شرما نے پاکستان سے اہم ترین میچ سے قبل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ گرین شرٹس نے گزشتہ 2 میچوں میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ شبمن گل کل کے میچ کےلیے 99 فیصد دستیاب ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ٹاس کا میچ پر اتنا زیادہ اثر ہوگا۔روہت شرما نے مزید کہا کہ بطور بیٹر ہر میچ کےلیے میرا فوکس بھرپور تیاری پر ہوتا ہے، کل کے میچ میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی پچ دیکھی نہیں ہے، مگر پچ جیسی بھی ہو بطور ٹیم ہماری تیاری ہے، اگر 3 اسپنرز کی ضرورت ہوئی تو ہم کھلائیں گے۔بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ باولرز اور سپنرز نے اچھا پرفارم کیا اور انہوں نے بیٹرز پر پریشر ڈالا،ہمارے سارے کھلاڑی ردھم میں ہیں، مومینٹم بھی اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو، ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہمیں خود کو اس کے مطابق ڈھالنا ہوگا، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ جتواسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں