نومبر، دسمبر میں مہنگائی میں بڑی کمی ہو گی

کراچی (پی این آئی) رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران مہنگائی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔۔۔۔اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد سے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں کے موقع پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ملاقات ہوئی ہے۔۔۔۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق مراکش میں عالمی سطح کے بینکوں بارکلیز، جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ بینک اور جیفریز کے نمائندوں نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات کی۔۔۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معیشت کے بارے میں آگاہ کیا۔۔۔۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، مہنگائی مئی میں 38.0 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ستمبر میں 31.4 فیصد پر آ گئی تھی۔۔۔۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران مہنگائی میں نمایاں کمی متوقع ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.7 فیصد سے کم ہو کر مالی سال 2023ء میں جی ڈی پی کا 0.7 فیصد رہ گیا اور امید ہے مالی سال2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 سے 1.5 فیصد کے درمیان رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں