طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

سنگاپور (پی این آئی) طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر سنگا پور کی پولیس نے ایک آسٹریلوی باشندے کو حراست میں لیا ہے۔۔۔۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بجٹ ائرلائن سکوٹ کے جہاز کو اُس وقت جنگی طیارے اُڑا کر چانگی ایئرپورٹ پر اُتارا گیا جب اس میں موجود ایک مسافر نے جہاز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دے دی۔۔۔۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے 30 سالہ آسٹریلوی باشندے پر مجرمانہ طور پر دھمکانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔۔۔۔ ائرلائن سکوٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز آسٹریلوی شہر پرتھ جا رہا تھا جب دھمکی ملنے پر اُس کو سنگاپور واپس لایا گیا۔۔۔۔

طیارے کو واپس اُتارنے کے لیے سنگاپور ایئرفورس کو الرٹ کیا گیا اور ایمرجنسی سروسز بھی ائرپورٹ پہنچائی گئیں۔۔۔۔ ای میل کے ذریعے بھیجے گئے بیان میں سکوٹ ایئرلائنز نے کہا کہ بم کی دھمکی کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر طیارے کو واپس لانے کے احکامات اُس وقت دیے گئے جب وہ ایک گھنٹے کی پرواز کر چکا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close