محکمہ موسمیات نے مسلسل 4 روز بارشوں کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے 14سے 17 اکتوبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اکتوبر کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، یہ ہوائیں 14 اکتوبر کی رات تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی، 13 سے 17 اکتوبرکے درمیان خیبرپختونخوا کے بلند پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں ژالہ باری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق13 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، نوشہر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اور آندھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ16 سے 18 اکتوبر کے دوران لیہ، بھکر، کوٹ ادو، راجن پور، بہاولپور اور رحیم یارخان میں بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں