عدالت نے کہا نواز شریف کو گرفتار کریں تو ہم کیا کریں گے؟ نگران حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان واپسی پر نواز شریف کو گرفتار کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے اہم بیان دیا گیا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدالت کہتی ہے نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں تو حکم پر عمل کریں گے۔ سینئر صحافی و اینکر کاشف عباسی کو دیے گئے انٹرویومیں مرتضیٰ سولنگی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ابھی نہیں لگتا کہ نواز شریف کو کوئی بڑا ریلیف ملے گا،تمام فیصلے ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتے بلکہ کچھ تبدیل بھی ہو جاتے ہیں،مستقبل میں کیا ہوگا اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ نواز شریف کی پاکستان واپسی اور گرفتاری سے متعلق نگران وزیر اطلاعات نے کہاکہ انتظار کریں گے نواز شریف آنے سے پہلے اپنے دفاع کیلئے کیا کریں گے، عدالت کہتی ہے نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں تو حکم پر عمل کریں گے، اگر عدالت ان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتی ہے تو اس پر بھی عمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عدالت کے فیصلے اور قانون کے مطابق سابق وزیر اعظم کی واپسی پر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، وہ کوئی ڈیل کر کے گئے تھے یا نہیں اس بارے میں نہیں معلوم۔ نگراں وزیر اطلاعات نے کہاکہ نہیں معلوم چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیکنیکل ناک آئوٹ کیا گیا یا نہیں، عمران خان کو باہر ہماری حکومت نے نہیں رکھا، ان کو باہر رکھنے کا کام پہلے سے ہی شروع تھا۔

عمران خان اسمبلی نہ چھوڑتے تو نگراں وزیر اعظم کا انتخاب کوئی اور کرتا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ تحریک انصاف جلسہ کرنا چاہتی ہے تو انہیں اجازت ملنی چاہیے،اگر انہیں اجازت نہیں ملتی تو مختلف پلیٹ فارم موجود ہیں۔ جلسے کی اجازت تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ہونی چاہیے،جو ادارے میرے ماتحت ہیں ان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج ہوگی، سرکاری ٹی وی پر بھی جلسہ دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں