سونے کی فی تولہ قیمت میں 15ہزار روپے کی کمی کے بعد کتنی ہوگئی؟ خریداروں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 12 ستمبر کے بعد آج جاری کیا گیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت 12 ستمبر سے 15500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 13546 کم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 55 ڈالرز کم ہوکر 1856 ڈالرز فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں