ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر

لاہور(پی این آئی)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی سر براہی میں اتوار کے دن بھی صوبہ بھر کے لائسنسنگ سینٹر ز میں کام جاری رہا،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو لائسنسنگ سینٹرز کے معائنے کے احکامات دیے۔

 

 

 

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق شہری لائسنس سروسز کےلئے صرف شناختی کارڈ کے ذریعے کسی بھی لائسنسنگ سینٹر پر تشریف لائیں، پاکستان کا ہر شہری پنجاب کے کسی بھی خدمت مرکز سے لائسنسنگ سروسز حاصل کر سکتا ہے۔شہریوں کو فریش، ڈوپلیکیٹ، رینیول، انٹر نیشنل لائسنس سمیت دیگر تمام سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی پہچان ہے،بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے۔ شہری فراہم کردہ لائسنسنگ سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔میرٹ اور عزت دارانہ طریقہ سے لائسنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں