کراچی(آئی این پی)سندھ پولیس نے شہر میں چوری کے سامان کی خرید و فروخت کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھا لیا کباڑ کا سامان خریدنے اور بیچنے پر بڑی پابندی عائد کردی۔ اس حوالے سے پولیس حکام نے کہا ہے کہ کباڑیوں کو سامان کی خرید و فروخت کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد چوری کے سامان کی خرید و فروخت کی روک تھام ہے پولیس کے مطابق قومی شناختی کارڈ کی انٹری نہ کرنے والے کباڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کباڑیوں کی دکانوں پر بغیر شناختی کارڈ سامان خریدنا یا بیچنا چوری تصور ہوگا، اس سلسلے میں پولیس نے رنچھوڑ لائن کباڑ مارکیٹ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے۔اس دوران کباڑ مارکیٹ میں خرید و فروخت ہونے والے سامان کاریکارڈ چیک کیا گیا، آپریشن کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس کی بھی مدد لی گئی۔مذکورہ ڈیوائس سے خرید و فروخت ہونے والے موٹرسائیکل انجن کو چیک کیا گیا، پولیس نے کباڑ مارکیٹ کے دکانداروں پر واضح کیا کہ شناختی کارڈ اور انٹری کے بغیر خریدا گیا سامان چوری شدہ تصور کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں