پاکستان میں چاند نظر آنے کے اعلان کا اختیار کس کو دے دیا گیا؟

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہا ہے کہ حج پالیسی کا اعلان دو ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔ آئندہ برس کے لیے حج پالیسی کی منظوری جلد وفاقی کابینہ سے حاصل کر لی جائے گی۔ جلد حج پالیسی کا اعلان میڈیا پر کردیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی منظوری کے فوراً بعد حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ اب پاکستانی خواتین بغیر محرم کے حج کر سکیں گی،

یہ سعودی عرب کی پالیسی ہے،ہم ان کی حج پالیسی کی پیروی کرتے ہیں۔ رویت ہلال کا قانون بن گیا،اب کوئی نجی کمیٹی چاند کا اعلان نہیں کر سکتی۔ اب چاند کی روئیت کا اعلان صرف سرکاری کمیٹی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں رونما ہونے والے مذہبی انتہا پسندی کے واقعات میں مقامی افراد ملوث نہیں۔ بعض غیر ملکی کمزور معیشت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ غربت اور مفلسی کی وجہ سے کچھ افراد تشدد اور تخریب کاری میں ملوث ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد کو منفی کارروائیوں سے روکنا حکومت کا کام ہے۔ حکومت اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ نگراں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ خطبہ جمعہ کے لیے موضوعات علما کرام کو فراہم کیے جائیں گے۔ موضوعات کا قران مجید سے انتخاب کیا ہے۔ قران مجید مختلف معاملات پر کیا ارشاد ہوا اس پر ملک میں بیک وقت بات ہونی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close