ممبئی (پی این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی بھی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کے ٹکٹس مانگنے والوں سے پریشان ہو گئے۔ویرات کوہلی نے ٹکٹس مانگنے والوں سے ورلڈ کپ کے ٹکٹس خریدنے کی درخواست کر دی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی نے پیغام لکھا ہے کہ میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران مجھ سے ٹکٹس نہ مانگیں۔ویرات کوہلی نے لکھا کہ ورلڈ کپ کے میچز اپنے گھر بیٹھ کر انجوائے کریں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی کرکٹرز بھی پاکستان میں میچز کے دوران ٹکٹس مانگنے والوں کو ایسا ہی پیغام دے چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں