ڈالرمزیدسستاہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ڈالر مافیا کیخلاف کریک ڈائون کے بعد مسلسل 21 ویں روز ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا، روپے کی قدرمزید مستحکم ہو گئی۔ بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 284 روپے 70 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 85 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار842 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close