خریداروں کی موجیں، سونا انتہائی سستا ہوگیا، قیمتیں کریش کر گئیں

کراچی (پی این آئی) ملک میں ایک مرتبہ پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 قیراط سونا 17 ہزار 100 روپے فی گرام اور 22 قیراط سونا 15 ہزار 700 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا ہے، جبکہ 24 قیراط سونا 17 ہزار 100 روپے فی گرام اور 22 قیراط سونا 15 ہزار 700 روپے فی گرام فروخت ہو رہا ہے۔ پاکستان میں سونے کی مسلسل کم ہوتی قیمت پر ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مزید اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی آگئی، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رہا۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد ملک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، کریک ڈاؤن کے ٹھوس اقدامات کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 98 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 288 روپے سے کم ہو کر 286 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ حوالہ ہنڈی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤں کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل نیچے آرہی ہے، اور اسی تسلسل کے باعث روپے نے ستمبر میں بہترین کارکردگی والی کرنسی کا اعزازحاصل کیا ہے، جب کہ سونے کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ پیر کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 394 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 627 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close