عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹایا جائے، درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئےالیکشن کمیشن میں میں دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت دس اکتوبر کو ہوگی، درخواستیں خالد محمود خان نامی شخص کی جانب سے دائر کی گئی ہیں، پہلی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ابھی بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہےلہٰذا ایکشن لیا جائے، دوسری درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے بطور سربراہ پی ٹی آئی ہٹایا جائے۔کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کو محمد اعوان ثقلین کی درخواست پر بھی ابتدائی سماعت کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں