اسلام آباد(پی این آئی) پیر 2 اکتوبر کو شمال مشرقی ہندوستان میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے پورے شمال مشرقی بھارت، بھوٹان، شمالی بنگلہ دیش میں نمایاں طور پر محسوس کئے گئے۔
اس زلزلہ کے ایک گھنٹے بعد تاجکستان میں بھی پانچ اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ان دونوں زلزلوں سے کسی جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم انوائرنمنٹ، ٹرانسپورٹیشن اور صحت کے محکموں کو فوری وارننگ جاری کر دی گئی اور زلزلہ پیمائی کے مراکز ان دونوں زلزلوں کے آفٹر شاکس کی توقع کر رہے ہیں۔۔بھارت کے میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پیر 2 اکتوبر کی شام بھارت کے وقت کے مطابق 6 بج کر 15 منٹ پر شدید زلزلہ آیا جس جی شدت ریختر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے تقریباً 116 کلومیٹر (72 میل) مغرب جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلہ زمین میں تقریباً 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں آیا، اور ممکنہ طور پر پورے شمال مشرقی ہندوستان، بھوٹان اور شمالی بنگلہ دیش میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابتدائی اطلاعات نہیں ہیں۔ اس زلزلہ کے اثرات کا تعین کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جب تک کہ حکام نقصانات کا جامع جائزہ نہیں لے سکتے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں۔ آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں آفٹر شاکس کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نقصان کا پتہ لگانے کے لیے زلزلے کے زون میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں۔ شٹ ڈاؤن کے دوران معمولی خلل واقع ہو سکتا ہے، لیکن اگر کوئی نقصان نہ پایا گیا تو سروس جلد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ یوٹیلیٹی کی بندش ممکن ہے، خاص طور پر زلزلے کے مرکز کے قریب کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی مین تعطل کا امکان ہے تاہم ا تک میڈیا مین اس حوالے سے کنفرمڈ اطلاعات نہیں آئیں۔
میگھالیہ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، بنگال اور آسام میں جھٹکے محسوس کیے گئےنیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، پیر کی شام 6:15 بجے میگھالیہ میں 5.2 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال اور آسام کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، پیر کی شام 6:15 بجے میگھالیہ میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی ابتدا ریاست کے شمالی گارو پہاڑیوں میں ہوئی۔شمال مشرقی بھارت میں 2۔5 شدت کے زلزلہ کے بعد بھارت کے نیشن سنٹر فار سیسمولوجی نے تاجکستان میں 2۔5 شدت کا ایک اور زلزلہ رپورٹ کیا۔ نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریختر سکیل پر اس زلزلہ کی شدت: 5.2 تھی۔ یہ دو اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے آیا۔ اس کی زمین میں گہرائی 72.00، گہرائی: 60 کلومیٹر نوٹ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز تاجکستان میں تھا۔ این سی ایس اس کا کہنا تھا کہ وہ اس سیسمک ایکٹیویٹی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اس کے آفٹر شاکس آنے کی توقع ہے۔ سنٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر 4.0 سے 4.2 شدت کے پہلے آفٹر شاک کی توقع ہے!
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں