وہ سرکاری ملازمین جن کی سرکاری چھٹیاں ختم کر دی گئیں

اسلام آبا د(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کے ملازمین کی سرکاری چھٹیاں ختم کردیں ۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کا فیسلٹیشن سینٹر بلا تعطل اپنا کام جاری رکھے گا۔

 

 

 

حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کی اخری تاریخ 27 اکتوبر ہے،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق فافن کی رپورٹ مسترد کر دی،فافن کی انتخابی حلقہ بندیوں کے درمیان 10 فیصد فرق سے متعلق غلط فہمی پر رپورٹ مبنی ہے، آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت قومی اسمبلی کی 266 نشستیں صوبوں کے درمیان آبادی کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہیں،صوبے کی مختص شدہ نشستوں اور آبادی کو مدِنظر رکھتے ہوئے صوبے کا کوٹہ نکالا گیا ،ابتدائی حلقہ بندی میں اگر ایسی غلطی پائی گئی تو قانون اجازت نہیں دیتا تو اعتراضات کی سماعت کے دوران اسے درست کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close