بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ، عوام کی چیخیں نکلوا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

 

 

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 146 ارب کا بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ میں کیا گیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہو گا۔قبل ازیں زارت خزانہ نے آنےوالے مہینوں میں مہنگائی بلند ترین سطح پر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2023میں مہنگائی 29 سے 31 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایکسچینج ریٹ میں استحکام پیدا ہورہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، جبکہ روس یوکرائن جنگ کی وجہ سے چاول اور چینی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

 

 

 

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرائے، اشیائے ضروریہ اور سروسز سیکٹر میں سہولیات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، ڈالر ریٹ میں کمی سے امپورٹڈ مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ ادھر نگرا ن وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے بروقت اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی ہے، مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، بجلی گیس پر آج بھی ایک ہزار ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں؟ انہوں نے آج یہاں بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال میں ڈونرز اور دوست ممالک سے 11 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف ہے، گیارہ ارب ڈالر جمع کرنے پر چین اور سعودی عرب سے بات ہورہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں