گجرات (پی این آئی)گجرات پولیس نے ایک انوکھا بھکاری گرفتار کیا ہے جو نیکیاں بیچ کر بھیک مانگتا تھا۔
تھانہ گلیانہ گجرات کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذو الفقار علی نامی بھکاری کو گرفتار کیا جو مین بازار گلیانہ چوک میں چندے کی آڑ میں لوگوں سے بھیک مانگ رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے ملزم کی جیب سے مختلف کرنسی نوٹس برآمد ہوئے جو اُس نے لوگوں سے اکٹھے کیے تھے۔ملزم نے کی جیب سے ایک رسید بُک بھی ملا جس پر نیکیوں کی مختلف قیمتیں درج تھیں۔رسید بُک پر جلی حروف میں ’حاکم دین کا دربار‘ لکھا گیا ہے جبکہ ذیل میں چار خانے بنائے گئے ہیں۔
اِن خانوں میں لکھا گیا ہے کہ ’10 روپے دے کر ایک لاکھ نیکی کمائیں‘ اگلے جملے میں ’1000 روپے دے کر ایک ارب نیکی کمائیں‘ لکھا گیا ہے۔اس بک پر ایک کھرب نیکیوں کی قیمت دس ہزار روپے درج ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم رسید پر نام اور فون نمبر درج کر کے لوگوں کو نیکیاں دینے کا وعدہ کرتا تھا۔ گلیانہ پولیس نے اپنی مدعیت میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں