پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی شامت آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی شامت آگئی ، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولوں کا امتحان لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب ایگزمینیشن امتحان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا معیار تعلیم کا تعین کرنے کیلئے لے گا، ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کو رجسٹریشن میں تجدید نہیں دی جائے گی،پیک نے لارج سکیل اسیسمنٹ پرتمام ایجوکیشن اتھارٹیز کومراسلہ جاری کردیا,پیک نیڈویڑنل پبلک سکول ،پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی تعداد کاریکارڈ مانگ لیا,پیک دوسری، تیسری ،چھٹی اور ساتویں جماعت کا امتحان لے گا۔پیک نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سے رجسٹرڈسکولوں میں داخل بچوں کا ریکارڈ مانگ لیا،ہر ضلع میں 8 منتخب پرائیویٹ سکولوں کا امتحان لیا جائے گا،مذکورہ سکولوں میں 4 بگ چینز کا ہونا لازمی ہوگا،4سکولوں میں 2 گرلز اور 2 بوائز لازمی ہونے چاہیے،دوسری ،تیسری جماعت میں 10 منتخب بچوں کا امتحان ہوگا،چھٹی، ساتویں جماعت میں 25 منتخب بچوں کا امتحان لیاجائیگا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close