اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرنسی نے ستمبر کے مہینے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈالر کی غیر قانونی تجارت، سمگلنگ، سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، انتظامی اقدامات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ستمبر میں پاکستانی کرنسی کی کار کردگی بہترین رہی اور روپے نے دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلے پر پاکستانی کرنسی میں 6.2 فیصد بہتری آئی ہے، ستمبر میں پاکستانی روپیہ دنیا کی نمبر ون کرنسی رہا۔یاد رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ 20 روز کے بعد امریکی ڈالر اپنی سب سے زیادہ قدر سے 17 روپے سے زائد نیچے آ چکا ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمیان کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں