اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے ۔ عدالت کی جانب سے جاری کی جانیوالی کاز لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت جمعرات کو ہوگی، درخواست کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی اس بنچ کا حصہ ہوں گے۔
3 اکتوبر کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی فل کورٹ سماعت ہوگی۔فیول پرائس اور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے خلاف 1 ہزار سے زائد درخواستوں پر سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں