9مئی واقعات سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پر تحریک انصاف کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے حقیقی ذمے داروں کو بچانے کی کوشش قرار دے دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کا تحریک انصاف خصوصاً چیئرمین سے کوئی تعلق نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں9 مئی واقعات کی مذمت کی، ان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ نے مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا، من گھڑت رپورٹ 9 مئی واقعات کےحقیقی ذمے داروں کو بچانے کی کوشش ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آزادانہ تحقیقات تک جعلی جے آئی ٹیز رپورٹس کی کوئی حیثیت نہیں، جےآئی ٹی کی من گھڑت رپورٹ کےخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حقیقی ذمے داروں کے تعیّن کےلیے قانونی، آئینی اور سیاسی راستہ اختیار کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں