گیلپ سروے میں عمران خان مقبول ترین لیڈر قرار، نواز شریف کا نمبر پانچواں، تازہ ترین سروے نتائج نے تہلکہ مچا دیا

لاہور (پی این آئی) عمران خان واضح اکثریت سے ملک کے سب سے مقبول لیڈر قرار، گیلپ سروے میں جیلوں میں قید پی ٹی آئی رہنماوں نے بھی مقبولیت میں نواز شریف،بلاول بھٹو اور دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے ملک کی سیاسی جماعتوں اور لیڈران کی مقبولیت جاننے کیلئے عوامی رائے مبنی سروے کروایا گیا، جس کے اب نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔گیلپ پاکستان کے سروے کے نتائج کے مطابق عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن بنانے میں کامیاب رہے، انہیں 60 فیصد ووٹ ملے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے جبکہ مریم نواز ساتویں نمبر پر آئی ہیں۔ گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق جیلوں میں قید تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے زیادہ مقبول ہو چکے۔پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی مقبولیت میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ملک کی مقبول سیاسی جماعت کی کیٹگری میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نے تحریک انصاف کو پسندیدہ سیاسی جماعت قرار دیا جبکہ مسلم لیگ مقبول سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھی نہ آسکی۔ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 42 فیصد، ٹی ایل پی 41 فیصد، مسلم لیگ ن 38 فیصد، اور جماعت اسلامی 31 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکے۔ سروے سے یہ بات سامنے آئی کہ اگر انتخابات وقت پر ہوئے تو مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والوں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ افراد تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close