ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ کیا ہے؟ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) نگرا ن وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ 11ارب ڈالر دوست ممالک اور ڈونرز سے حاصل کرنے کا ہدف ہے،عالمی بینک سے رائز پروگرام کے تحت 35 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

انہوں نے آج یہاں بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال میں ڈونرز اور دوست ممالک سے 11ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف ہے، 11ارب ڈالر جمع کرنے پر چین اور سعودی عرب سے بات ہورہی ہے۔عالمی بینک سے رائز پروگرام کے تحت 35 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے، ادائیگیوں میں 11ارب ڈالر دوست ممالک اور ڈونرز سے حاصل کریں ، سعودی عرب سے مئوخر ادائیگیوں پر تیل کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری لانے پر کام ہورہا ہے، زراعت ، ریٹیل سیکٹر اور رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، ملکی قرضوں کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے ، ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے ، کسی کو بھی کرنسی مارکیٹ میں غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے، تمام غیرلائسنس شدہ ایکسچینج کمپنیاں بند کردیں گے۔بجلی گیس پر آج بھی ایک ہزار ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ؟نگران حکومت کے اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی ہے، مہنگائی کی ایک بڑی وجہ اسٹرکچرل عدم توازن ہے۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اب تک 17 لاکھ سے زائد افرادٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں، تیس ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے 20 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دی جاسکتی ہے۔ٹیکس دہندہ کے درخواست دینے پر 15روز اضافی دیئے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close