علی محمد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) علی محمد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ مل گیا۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے علی محمد خان سمیت 4 رہنماؤں کو پارٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر خان، شعیب شاہین اور رؤف حسن کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے، نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں