جس جیل میں بھی رکھیں گھبرانے والا نہیں، وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

اٹک (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نے کہاہے جس جیل میں بھی رکھیں گھبرانے والا نہیں ہوں۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ کا جواز نہیں بنتا،آج چیئرمین پی ٹی آئی کو باعزت طریقے سے رہا کیا جانا چاہئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے حشر کردیا ، عوام فاقوں پر آئی ہوئی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ میں نے سب سیاسی رہنماؤں کی وکالت کی ہے،نوازشریف، بینظیر بھٹو، زرداری کی وکالت کی ہے،ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کا وکیل کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں