عمران خان کیلئے ایک اور نئی مشکل کھڑی ہوگئی

پشاور(پی این آئی)پشاور ہائیکورٹ میں ایمل ولی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ میں ایمل ولی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی فارم میں اثاثے چھپائے،چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ تحائف کی غیرقانونی فروخت کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اہلیہ کے 70لاکھ کے زیورات بھی ظاہر نہیں کئے،چیئرمین پی ٹی آئی اب کرم سے ممبر نہیں رہے، نہ پارٹی چیئرمین ہیں۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم اس حوالے سے مزید دستاویزات جمع کریں گے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں