لاہور ( پی این آئی) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلی آفس میں نیزہ بازی کے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم نے ملاقات کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر ارشدندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشدندیم شاباش:ہمیں آپ پر فخر ہے -وزیراعلی محسن نقوی نے ورلڈ ایتھلیٹک نیزہ بازی چیمپئن شپ میں سلور میڈل لینے پرارشد ندیم کو 30لاکھ روپے کا چیک دیا-
وزیراعلی محسن نقوی نے ارشد ندیم کی درخواست پر میاں چنو ں سٹیڈیم کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹک چیمپن شپ میں سلور میڈل لیکر پاکستان کا نام روشن کیا۔کم وسائل کے باوجودپاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں بہت کم مارجن سے دوسرے نمبر پر آنا یاد گارلمحہ تھا۔پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ حوصلہ افزائی پر وزیراعلی محسن نقوی اورحکومت پنجاب کا شکر گزار ہوں۔صوبائی وز را ڈاکٹر جاوید کرم،عامرمیر،اظفر علی ناصر،منصور قادر،صوبائی مشیر وہاب ریاض،سیکرٹری سپورٹس،سیکرٹری انفارمیشن،ڈی جی سپورٹس اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں