کراچی(آئی این پی)ملزمان سے 1 دودھ سپلائی کی چھینی ہوئی گاڑی, 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز, 1 رکشہ, 2 موٹر سائیکل انجن, 1 گیس کٹر, اور موٹر سائیکل کے دیگر پارٹس برآمدملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے ٹیکنیکل/انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزمان انتہائی مطلوب اور درجنوں موٹر سائیکل اسنیچنگ/لفٹنگ کی وارداتیں انجام دے چکے ہیں ملزمان کی شناخت جاوید, محمد شہباز, محمد شاہد اور رجب علی کے ناموں سے ہوئی ہے برآمدہ گاڑی نمبری KE-8663 بمعہ 16 دودھ ٹنکی علاقہ تھانہ اورنگی ٹاؤن کی حدود چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ الزام نمبر 473/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے ملزمان سے برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکلز شہر کے مختلف علاقوں سے چھینی/ چوری کی گئی ہیں
برآمدہ موٹر سائیکلز اور 2 انجن کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد مختلف حصوں میں کھول کر بیچا کرتے تھے ملزمان اس سے قبل بھی موٹر سائیکل لفٹنگ کے دیگر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں