جنوری 2024 میں عام انتخابات، پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طرف سے جنوری 2024میں انتخابات کرانے کا اعلامیہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔۔۔اعلامیے کے مطابق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جنوری میں انتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔۔۔اس حوالے سےپی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آئین 90 دن میں انتخابات کا کہتا ہے،اس سے آگے جانا غیر آئینی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں