حکومت نے جمعہ کے دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے 29 ستمبرکو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بارہ ربیع الاول کی تعطیل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 

 

 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ربیع الاول کا باسعادت مہینہ پیر 18 ستمبر سے شروع ہوا اور عید میلاد النبی 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو ہو گی۔ بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل ہو گی جبکہ وفاقی حکومت کے تمام اداروں اور ہفتہ،اتوار کو چھٹی کرنے والے تمام نجی اداروں اور سکولوں میں 30 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار یکم اکتوبر کو بھی چھٹی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں