سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار، الزام کیا ہے؟

اسلام آباد (آئی این پی)پلاٹوں کی جعلی فائلز بنانے والے سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا گیا، دیگر 2 افسران کی ضمانت بھی خارج کردی گئی۔اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 13 تھری میں پلاٹوں کی جعلی فائلز تیار کرنے کے الزام میں سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چاروں افسران کو عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزمان میں عنایت اللہ، اے ڈی آفتاب جعفرانی، مختار احمد اور محمد شیراز شامل ہیں۔

عدالت نے سی ڈی اے کے مزید 2 پٹواری وقار خان اور فخرعباس کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کردی۔رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے تمام افسران اسلام آباد کے سیکٹر ڈ 13 تھری میں پلاٹوں کی جعلی فائلز تیار کرنے میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close