لندن میں جمعہ کو لیگی قیادت کی بیٹھک، نواز، شہباز اور مریم نواز کس ایجنڈے پر مشورہ کریں گے؟

لندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم شہباز شریف کا ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد ہی اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر گئے ہیں، (کل)جمعہ کو لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوگی۔اہم میٹنگ میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے، جس میں نواز شریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سمیت دیگر امور پر بھی اہم مشاورت ہوگی، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام 21 اکتوبر کو فائنل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں