بیٹے کی وفات کے بعد میاں عباد فاروق کی اہلیہ سے متعلق بھی تشویشناک خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) کمسن بیٹے عمار کے انتقال کے بعد پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کی اہلیہ کی حالت بھی بگڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے گرفتار رہنما میاں عباد فاروق کے بھائی کی جانب سے ننھے عمار کے انتقال کے بعد تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔ننھے عمار کے چچا نے انکشاف کیا کہ ہم کسی کو بتا بھی نہیں سکتے کہ کن حالات سے گزر رہے ہیں، ننھے عمار کی والدہ 5 دنوں سے ہسپتال میں ہیں، انہیں چمچ کے ذریعے پانی پلا کر زندہ رکھا ہے۔ننھے عمار کے چچا نے انکشاف کیا کہ پنجاب پولیس ننھے عمار کے سامنے دادی اور والدہ کو گھسیٹتے ہوئے لے گئی تھی جس سے بچے کی ذہنی صحت پر اثر پڑا۔ پولیس کی بھاری نفری آئے دن ہمارے گھر پر آتی، پولیس کا جو انداز ہوتا ہے جیسے یہ بچوں کو گھور پر ڈراتے ہیں، اس کا ذہنی طور پر عمار پر بہت اثر ہوا۔

میاں عباد فاروق کے بھائی کے مطابق ننھا عمار اتفاق ہسپتال میں زیر علاج تھا، جب وہاں کے ڈاکٹرز کو ہمارے سیاسی تعلق کا معلوم ہوا تو ان کا رویہ بھی تبدیل ہو گیا اور ہمیں کہتے رہے کہ یہاں بچے کا علاج ممکن نہیں ہے اسے گھر لے جائیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ننھے عمار کو لے کر کئی ہسپتالوں کے چکر لگاتا رہا، دوران علاج ڈاکٹرز نے بھی کہا کہ اگر والد کی ملاقات کروا دی جائے تو بچے کی صحت ٹھیک ہو جائے گی، لیکن میاں عباد فاروق کو بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ میاں عباد فاروق کو کم سن بیٹے کے انتقال سے صرف 2 دن قبل کچھ دیر کیلئے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کا کمسن بیٹا گزشتہ روز انتقال کر گیا تھا۔ننھے عمار کے چچا نے اپنی بھابھی کی خراب حالت سے متعلق انکشاف کیا تھا۔

یاد میاں عباد فاروق کے بیٹے عماد کی ویڈیو گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس میں انہیں اتنہائی بری حالت میں دیکھا جا سکتا تھا۔ پی ٹی آئی ذرائع دعویٰ کر رہے تھے کہ عماد فاروق بیٹے کی حالت 9 مئی کے بعد گھر پر پڑنے والے چھاپوں اور ہراسانی کے بعد بگڑی۔عباد فاروق کی پہلے کی بھی کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جن میں انہیں صحت مند اور ہنستے کھیلتے ہوئئے دیکھا جا سکتا تھا۔ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ میاں عباد فاروق کے بیمار بیٹے عمار عباد کو سیاسی پریشر کے باعث کوئی ہسپتال لینے کو تیار نہیں ، ہسپتال انتظامیہ نے عمار عباد کو وینٹی لیٹر دینے سے بھی انکار کردیا۔اس ملک میں انسانیت مکمل طور پر ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close