اسلام آباد(پی این آئی)شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا اپنے چچا کی گرفتاری پر ویڈیو بیان منظر عام پر آ گیا۔ شیخ راشد کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید کسی مقدمے میں مطلوب نہیں پھر بھی کہتا ہوں ان کو تھانے لایا جائے یا عدالت میں پیش کیا جائے۔
اپنے بیان مین شیخ راشد شفیق نے کہا، ہم نہ چور ہیں نہ ڈاکو نہ منشیات فروش ہیں۔ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں انہیں ایسے اٹھایا نہیں جاسکتا۔شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ کل ہمارے وکیل سرادار رازق اسلام اباد اور راولپنڈی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ ہمیں فوری بتایا جائے شیخ رشید کو کہاں رکھا گیا ہے۔ شیخ رشید کو کچھ ہوا تو وفاقی اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہو گی۔اپنے ویڈیو بیان میں شیخ راشد شفیق نے مزید بتایا کہ شیخ رشید، میرے بڑے بھائی شیخ شاکر اور ہمارے ملازم عمران کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ بحریہ ٹاون میں شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے نہیں بلکہ پنجاب پولیس نے گرفتار کیا۔ تینوں افراد کو پنجاب پولیس نے بحریہ فیز تھری سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب اور وفاقی پولیس نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ شیخ رشید کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں۔
شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور میں نے پہلے ہی نو مئی کے واقعات کی مذمت کر رکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا، شیخ رشید اور مزید دو افراد کو نہ معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔اعلی عدالتوں سے درخواست ہے کہ شیخ رشید کہاں ہے معلوم کیا جائے۔ ہم شیخ رشید اور دوسرے افراد کو قانونی مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں